BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ: راولاکوٹ شہر سِیل کر دیا گیا، جھڑپوں میں مزید 10 ہلاکتوں کے بعد حالات کشیدہ
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے بدھ کو مظفر آباد کی جانب لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور مارچ سے قبل منگل کو ہونے والی جھڑپوں میں دو اہلکاروں سمیت دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار خائستہ رحمان کی ہلاکت: بموں کو ناکارہ بنانے میں کن چیلنجز کا سامنا رہتا ہے؟
خائستہ کی ہلاکت خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے بیچ پولیس کے بم ڈسپوزل یونٹ کو درپیش چیلنجز اور خطرات اجاگر کرتی ہے جس کے کئی اہلکار گزشتہ سالوں میں بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں
تاج محل کو مندر قرار دینے کی ایک اور کوشش، مگر تاریخی حقائق اور روایات کیا کہتی ہیں؟
کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہاں پہلے مندر ہوا کرتا تھا اور اس کے شواہد آج بھی اس کے تہہ خانوں میں پوشیدہ ہیں۔ اور اس کے لیے انھوں نے ضلعی عدالت سے رجوع کیا تھا، جسے ضلعی عدالت نے مسترد کر دیا۔ اس کے بعد انھوں نے الٰہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
بلوچستان میں بھی محبت کا زمزمہ بہہ رہا ہے
اگر پولیس شدت پسندی کے خلاف پہلی دفاعی لائن ہے تو کیا اسے مطلوبہ تربیت، وسائل اور ادارہ جاتی تعاون بھی حاصل ہے؟
لائیو, ایران پر حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری ہلاک، پاسدارانِ انقلاب کا خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ جنوبی ایران پر حالیہ امریکی حملوں میں 30 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران انھوں نے خلیجی مُمالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
محمود احمدی نژاد کی اسرائیل سے روابط کے الزامات کی تردید اور آپریشن ’پُس اِن بوٹس‘
ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے اسرائیل کے ساتھ روابط اور تعاون کے بارے میں نیویارک ٹائمز اور ہاریٹز میں تحقیقاتی رپورٹوں کی اشاعت کے ایک دن بعد ان کے دفتر کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سابق ایرانی صدر کے موساد کے ساتھ روابط اور ان کی نظر بندی کی تردید کی ہے۔
کوہستان میں ’غیرت کے نام‘ پر خاتون اور پولیس کانسٹیبل کا قتل: ’ہمارا بھائی حکومت کا آدمی تھا، اب سرکار ہی اس معاملے کو دیکھے‘
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کی تحصیل داسو میں ’غیرت کے نام‘ پر ایک پولیس اہلکار اور 22 برس کی خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں مقتولہ کے شوہر، والد اور بھائی سمیت سات ملزمان کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم پولیس اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔
حکومت کا تختہ اُلٹنے کی ناکام کوشش کے بعد صدر اردوغان نے ترکی کو کیسے بدلا؟
کئی برسوں سے ترک حکومت کو انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے حوالے سے تنقید کا سامنا رہا ہے، تاہم ناکام فوجی بغاوت کی کوشش اور اس کے بعد ہونے والی پکڑ دھکڑ کے بعد ان خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
سپین 16 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں، ’آج تو فرانس پہچانا ہی نہیں جا رہا تھا‘
سپین نے ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں فرانس کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس فتح کے ساتھ سپین دوسری بار ورلڈ کپ جیتنے کے خواب کے مزید قریب پہنچ گیا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































