BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران میں کیا ہوا اور یہ کیوں اہم ہے؟
پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کو خطے میں جاری غیر معمولی سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ دورہ ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششوں، پاکستان۔ایران سرحدی صورتحال، ایران کے ساتھ تجارتی روابط، یمن میں کشیدگی اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دفاعی تعاون جیسے اہم موضوعات سے جڑا ہو سکتا ہے۔
وسیم عباس قتل کیس: ملزم توقیر نذیر فرار ہونے کے بعد فائرنگ میں ہلاک، سی سی ڈی کا دعویٰ
پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا دعویٰ ہے کہ ملتان میں کم عمر لڑکے وسیم عباس کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے ٹھیکیدار توقیر نذیر مقامی پولیس کی تحویل سے فرار ہونے کے بعد ’اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔‘
شانزے سیال اور ’چھلڑے چھلڑے وال‘: ’نوکری تلاش کر رہی تھی جب گانا وائرل ہو گیا‘
محسن اور شانزے کے مطابق اُن کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ یوں راتوں رات مشہور ہوں گے۔ شانزے کے مطابق وہ اُن دنوں میں لاہور میں ’او ایل ایکس‘ پر اپنے شعبے سے متعلق نوکری کی تلاش میں تھیں۔
لائیو, سعودی فوجی اتحاد کا مدینہ اور ملک کے مشرقی حصوں کی جانب آنے والے پانچ ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ
یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی مدد کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مدینہ ریجن اور سعودی عرب کے مشرقی حصوں کی جانب آنے والے پانچ ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
مکہ کی مسجد میں ’فحش حرکت‘ پر سزائے موت پانے والی خاتون: ’میری بہن خاندان کی مالی حالت بہتر کرنے کی امید لیے ورک ویزا پر سعودی عرب گئی تھی‘
سعودی عرب میں مبینہ ’فحش حرکات‘ کے الزام میں سزائے موت پانے والی بنگلہ دیشی خاتون کے اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ انھیں یہ معلوم نہیں تھا کہ آیا اُن کی بیٹی نے کوئی ایسا جرم کیا تھا جس پر سزائے موت دی جا سکتی ہو اور یہ کہ سعودی عرب میں اُن کی بیٹی کی ایک دوست نے خاندان کو فون کر کے یہ اطلاع دی تھی کہ سزائے موت پر عملدرآمد کیا جا چکا ہے۔
لائبہ اعجاز کیس: گرفتار مرکزی ملزم محمد نعمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، پولیس کا دعویٰ
اسلام آباد پولیس کا دعویٰ ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں مبینہ ویزا فراڈ کا نشانہ بننے والی 23 سالہ طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی کے مقدمے میں گرفتار مرکزی ملزم محمد نعمان منگل کو پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے۔
35 ارب روپے کے جعلی ڈاک ٹکٹوں کے فراڈ میں امریکہ کو مطلوب ملزم فہیم اکرم لاہور سے گرفتار
امریکہ نے خانیوال سے تعلق رکھنے والے ملزم فہیم اکرم کی گرفتاری میں مدد دینے پر ایک لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ بی بی سی نے پولیس حکام اور خانیوال میں مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ فہیم اکرم کون ہیں؟
میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں پیشہ ورانہ غفلت کی نشاندہی، جے آئی ٹی کی سفارش
جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل پیغامات کی آزادانہ تحقیقات کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے، تاکہ میر رضا کی موت سے متعلق حقائق سامنے لائے جا سکیں اور ممکنہ ذمہ داروں کا تعین قانون کے مطابق ہو سکے۔
عرفات منہاس کی چھ وکٹیں، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی
پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے چھ وکٹیں حاصل کیں اور اُنھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































