آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
زخمی تیندوے کا امدادی کارکن پر حملہ
زخمی تیندوے کا امدادی کارکن پر حملہ
وقت اشاعت
جنوب مغربی انڈیا میں ایک شاہراہ پر گاڑی کی زد میں آنے والے ایک تیندوے کو ہٹانے کی کارروائی کے دوران ایک امدادی کارکن زخمی ہو گیا۔ تیندوے کو بے ہوش کرنے کے لیے ڈارٹ مارنے کے بعد، جب کارکن اسے ایک ٹرک پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو اس نے ان میں سے ایک شخص پر حملہ کر دیا۔ حکام کے مطابق، تیندوا اور زخمی کارکن دونوں کی حالت اب مستحکم ہے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بی بی سی نیوز ہندی کو بتایا کہ تیندوے کو فی الحال ایک وائلڈ لائف پارک میں نگرانی کے تحت رکھا گیا ہے اور بعد میں اسے کسی ریسکیو سینٹر منتقل کیا جا سکتا ہے