نشے میں دھت ڈرائیور نے بھوسے کی ٹرالی ریل گاڑی سے ٹکرا دی

،ویڈیو کیپشنوہ لمحہ جب مسافر ٹرین بھوسے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی
نشے میں دھت ڈرائیور نے بھوسے کی ٹرالی ریل گاڑی سے ٹکرا دی
وقت اشاعت

سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولینڈ میں ایک مسافر ٹرین کو بھوسے سے لدی ایک ٹرالی سے ٹکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولینڈ کے ریلوے حکام کے مطابق ٹرالی کا ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا اور اس نے اپنی ٹرالی ریلوے ٹریک کے عین درمیان میں آ کر اس وقت روک دی جب پھاٹک بند ہو رہا تھا۔

اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے تقریباً 500 افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔