BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, عباس عراقچی کا اسحاق ڈار اور عاصم منیر کو ٹیلیفون، جنگ بندی سے متعلق امور پر گفتگو: ایرانی میڈیا
ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت سے کی ٹیلیفونک گفتگو میں جنگ بندی سمیت دیگر امور پر گفتگو کی ہے دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں ایران کے ساتھ معاہدے کی ’کوئی جلدی نہیں‘
ارشد پپو: لیاری گینگ وار کے اہم کردار کی جرم میں لپٹی زندگی اور تشدد سے بھری موت کی کہانی
ارشد پپّو کو 13 سال قبل 17 مارچ 2013 کی شب اپنے بھائی اور ایک دوست کے ہمراہ ایک انتہائی مشتعل ہجوم میں شدید تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا تھا لیکن ارشد پپو کون تھا اور کن حالات میں مارا گیا؟
’خطرناک شخص‘ جس نے جان بوجھ کر مردوں اور نوجوانوں میں ریپ کے ذریعے وائرس منتقل کیا
برطانیہ کے شہر نیوکاسل کی کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ ایک ’خطرناک‘ ریپسٹ نے جان بوجھ کر پانچ نوجوان مردوں اور 15 اور 17 برس کے دو لڑکوں کو ایچ آئی وی منتقل کیا۔ اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جس میں کم از کم 23 سال قید شامل ہے۔
کوہ پیمائی کا سیزن سر پر مگر ایک گلیشیئر ایورسٹ تک رسائی کی راہ میں حائل
’آئس فال ڈاکٹرز‘، جو دنیا کی بلند ترین چوٹی تک جانے والے راستے کے نچلے حصے میں رسّیاں اور سیڑھیاں نصب کرتے ہیں، کیمپ ون سے ذرا نیچے تقریباً 100 فٹ بلند برف کے اس حصے کے گرد کوئی راستہ نہیں ڈھونڈ پا رہے۔
’ترنول پھاٹک بھی آبنائے ہرمز ہے‘: اسلام آباد میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ’غیرمعمولی‘ گرفتاری
اسلام آباد کے نواحی علاقے ترنول میں ٹرین کے گزرنے کے اوقات کے دوران پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام کے حوالے سے ایک شخص کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ پر اسلام آباد پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا ہے۔
کراچی سے کریئر شروع کرنے والے تندولکر جو عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی طرف سے بھی کھیلے
تنڈولکر کا انٹرنیشنل کریئر تقریبا 24 سال پر محیط ہے۔ انھوں نے 200 ٹیسٹ میچز میں 51 سنچریوں کی مدد سے 15921 رنز بنائے جبکہ 463 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 49 سنچریوں کی مدد سے 18426 رنز سکور کیے۔ انھوں نے ایک ہی ٹی20 انٹرنیشنل کھیلا جس میں انھوں نے 10 رنز بنائے جو ان کی جرسی کا نمبر تھا۔
’حساس ریسرچ سے منسلک دس امریکی سائنسدانوں‘ کی اموات اور گمشدگی سے جڑے سازشی نظریات کی حقیقت کیا ہے؟
امریکہ میں حساس ریسرچ سے منسلک کم از کم دس افراد کی اموات اور گمشدگی کی افواہوں کے بعد اس معاملے نے اب وفاقی اداروں کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے لیکن یہ معاملہ ہے کیا؟
خیرپور میں پولیس کا ’ڈرون حملہ‘، دو ہلاکتیں اور تین افسران کی معطلی: ’ہمارے ساتھ یہ ظلم کیوں کیا گیا؟‘
سندھ کے شمالی ضلع خیرپور میں پولیس کے ڈرون حملے میں مبینہ طور پر دو افراد کی ہلاکت اور متاثرین کے احتجاج کے بعد تین ایس ایچ اوز کو معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو 3 ارب 45 کروڑ ڈالر کی واپسی کا عمل مکمل
سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے دی گئی تین ارب 45 کروڑ ڈالر کی رقم کی واپسی کا عمل اب مکمل ہو گیا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
مختصر ویڈیوز
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































