لائیو, ایران، امریکہ مذاکرات: لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے سیل بنانے پر اتفاق، بات چیت جاری رہے گی

اتوار اور سوموار کی درمیانی شب ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے دونوں مُمالک پاکستان اور قطر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام امور پر تکنیکی مذاکرات رواں ہفتے کے دوران برگن سٹاخ میں جاری رہیں گے، اس دوران ’ثالثی کرنے والے فریق مذاکرات کو تعمیری ماحول میں جاری رکھنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے، تاکہ حتمی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔‘

خلاصہ

  • ایران امریکہ کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کا اعلامیہ جاری لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے سیل بنانے پر اتفاق، بات چیت جاری رہے گی
  • امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے پاکستان اور قطر کی ثالثی میں اتوار کو سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کا پہلا دور 80 منٹ جاری رہا
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاخ میں ایران-امریکہ مذاکرات کے آغاز پر کہا کہ یہ ایک تاریخی ملاقات ہے اور اس کا مقصد ایرانی عوام کے ساتھ اپنے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرنا اور ان تک رسائی حاصل کرنا ہے۔
  • وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران نے خطے کی صورتِ حال کو بہتر کرنے کے لیے 'وقار' کا مظاہرہ کیا جبکہ امریکی صدر ٹرمپ بھی امن کے لیے مخلص ہیں
  • ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتا، بہتر ہے وہ اپنے بیانات سے باز رہے۔

لائیو کوریج

بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

Getty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images

بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں اور تجزیوں کے متعلق جاننے کے لیے بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔

گذشتہ روز تک کی خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔